دل سے اگر نہ ہوگا تو ہوگا نگاہ سے
دل سے اگر نہ ہوگا تو ہوگا نگاہ سے
انسان ہوں میں بچ نہ سکوں گا گناہ سے
یوسف نکل تو آئے ہو زندان راہ سے
تم کیسے بچ سکو گے زلیخا کی چاہ سے
کیسی ہے دنیا ہوتے ہیں کیا دنیا دار لوگ
پوچھو کسی فقیر سے یا بادشاہ سے
جس کی حدوں میں جلتے ہیں جبریل کے بھی پر
میں ہو کے آ گیا ہوں اسی جلوہ گاہ سے
شاعر کی قدر ہے نہ کوئی شاعری کا مول
ملتا ہے شاعری کا صلہ واہ واہ سے
اپنی نظر کا حسن ہے اور کچھ نہیں سراجؔ
جس کو حسین چاہو بنا دو نگاہ سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.