دل سے بے چارگیٔ عشق زباں تک پہنچی
دل سے بے چارگیٔ عشق زباں تک پہنچی
ہائے مجبورئ حالات کہاں تک پہنچی
میری روداد الم ان کی زباں تک پہنچی
دل سے نکلی ہوئی آواز کہاں تک پہنچی
اپنا تو کام ہے پیغام محبت دینا
یہ نہیں دیکھتے آواز کہاں تک پہنچی
میں خدا جانے محبت میں کہاں تک پہنچا
اور دنیا مرے قدموں کے نشاں تک پہنچی
کوئی افسانہ نہیں بنتا حقیقت کے بغیر
دل سے نکلی تو کوئی بات زباں تک پہنچی
کوئی مفہوم نہ سمجھا مرے افسانے کا
صرف لوگوں کی نظر حسن بیاں تک پہنچی
کیا کہیں گے تجھے ارباب محبت رونقؔ
عشق کی بات اگر لفظ و بیاں تک پہنچی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.