دل سے دلبر ہمارا ہمدم ہے
دل سے دلبر ہمارا ہمدم ہے
تن سے جس طرح جان باہم ہے
قبلہ رخ ہوں کروں کدھر سجدہ
روبرو طاق ابروئے خم ہے
عشق کا جب سے میں کیا سودا
دل کا اسباب سارا برہم ہے
باطنی مہربانی ہر دم ہے
گو ملاقات ظاہری کم ہے
ہے سدا غم میں عاشق مولا
بوالہوس کو فقط محرم ہے
شکوہ مت کر تو چپ رہو خاموشؔ
عشق کے درد و غم کا کیا غم ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.