دل سے ہنسنے والے وہ رخشندہ لوگ
کتنے کم ملتے ہیں اب تو زندہ لوگ
سونا گھنٹوں گھنٹوں آگ میں تپتا ہے
محنت کش ہوتے ہیں سب تابندہ لوگ
یہ مت سمجھو آج ہی ان کی شہرت ہے
پوجو ان کو یہ ہی ہیں آئندہ لوگ
ایسا توڑا سب کو ذمہ داری نے
لاش نظر آتے ہیں سارے زندہ لوگ
ان کو بولو غلطی سب سے ہوتی ہے
وہ کونے میں بیٹھے ہیں شرمندہ لوگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.