دل سے اک دوسرے کے پیارے ہیں
دل سے اک دوسرے کے پیارے ہیں
ان کے ہم اور وہ ہمارے ہیں
اپنا دامن جو وہ پسارے ہیں
میرے آنسو بھی چاند تارے ہیں
بے خودی بھی ہے ہوشیاری بھی
چشم ساقی کے کیا اشارے ہیں
غیر کو دیکھ کر ہمیں دیکھا
تیر پر تیر تم نے مارے ہیں
حسن پردے میں بھی نہیں چھپتا
ان کے چلمن سے بھی اشارے ہیں
وہ حسین ان کے ہم جلیس حسین
چاند وہ دوسرے ستارے ہیں
بس یہی حاصل محبت ہے
تم یہ کہہ دو کہ ہم تمہارے ہیں
ان کی آنکھیں ہیں ڈھونڈھتی نشترؔ
جن کے آنکھوں ہی میں نظارے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.