دل شاد نہیں کرتے آباد نہیں کرتے
دل شاد نہیں کرتے آباد نہیں کرتے
محسوس یہ ہوتا ہے وہ یاد نہیں کرتے
ناشاد زمانے کے دل شاد نہیں کرتے
کم عقل پرندوں کو آزاد نہیں کرتے
محتاج کرم اکثر رہتے ہیں غریبوں کے
جو لوگ غریبوں کی امداد نہیں کرتے
کچھ لوگ شکایت کو حق اپنا سمجھتے ہیں
کچھ لوگ کبھی تم سے فریاد نہیں کرتے
ہم اپنے ارادوں میں رکھتے ہیں توانائی
ہم داد کے طالب کو بیداد نہیں کرتے
جو آپ کی نیت کا کچھ علم ہمیں ہوتا
ہم اپنی محبت کو برباد نہیں کرتے
اس دور سیاست میں محمودؔ قیامت ہے
احباب جو کرتے ہیں جلاد نہیں کرتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.