دل شادماں ہو خلد کی بھی آرزو نہ ہو
دل شادماں ہو خلد کی بھی آرزو نہ ہو
گر تو ملے خدا کی مجھے جستجو نہ ہو
آنکھیں تجھے نہ پائیں تو کچھ بھی نہ پا سکیں
گر تو نہ ہو تو کچھ بھی مرے روبرو نہ ہو
چبھتی ہوئی کہے ہے زباں سے ہر ایک بات
تو خوب ہے جو تلخ تری گفتگو نہ ہو
اٹھتی نہیں نگاہ بھی اے دل ترے سبب
کس سے مجھے شکست ہو دشمن جو تو نہ ہو
محبوب گر ملے تو ملے وہ نصیب سے
لطف و کرم نہ ہو تو ستم کی بھی خو نہ ہو
ہر خوبرو ہو شوخ ادا اور وفا شعار
کس کام کا ہے پھول اگر رنگ و بو نہ ہو
عزت بھی ایک چیز ہے دنیا میں اے فلکؔ
اس گھر نہ جا جہاں کہ تری آبرو نہ ہو
- کتاب : Harf-o-sada (Pg. 75)
- Author : Hira lal Falak Dehlvi
- مطبع : Hira lal Falak Dehlvi (1982)
- اشاعت : 1982
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.