دل تڑپتا ہے صبح و شام پڑا
دل تڑپتا ہے صبح و شام پڑا
یا الٰہی یہ کس سے کام پڑا
ناتوانی مدد کرے اپنی
تیرے در پر رہوں مدام پڑا
قابل بندگی نہیں تو نہیں
کب گلے آ کے یہ غلام پڑا
مے کدہ خالی ہے نہ مے نہ مغاں
خم و خم ریزہ ہے تمام پڑا
کیا ہوئے رند جن سے رونق تھی
ٹھوکریں کھاوے ہے یہ جام پڑا
کون لیوے وہ نام فدویؔ کا
اب تو سب کے یہ منہ میں نام پڑا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.