دل تلک آ ہی گئے اشک وہ بہتے بہتے
دل تلک آ ہی گئے اشک وہ بہتے بہتے
ہو گئے کتنے قریں دور وہ رہتے رہتے
بچپنے میں تھا جنہیں دور کیا اپنوں نے
ہو گئے ہیں وہ جواں ظلم یہ سہتے سہتے
کانپ جاتے ہیں ترے ہونٹ یہ ہر بار ہی کیوں
میں تمہیں پیار نہیں کرتی یہ کہتے کہتے
موج دریا کے بھروسے پہ چلے جاتے ہیں
لگ ہی جائیں گے کنارے کبھی بہتے بہتے
اک جھلک دیکھنے آئے تھے تری ہم تو یہاں
شمسؔ رہ جائیں نہ اس شہر میں رہتے رہتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.