دل تھا جب آسماں کی چاہت میں
دل تھا جب آسماں کی چاہت میں
ابر کیوں رکھ لیا بصارت میں
عشق کا کھیل کوئی سہل نہیں
پختگی چاہیے ریاضت میں
برف کا کام تو پگھلنا تھا
کیوں تکبر ہوا تمازت میں
اب ترے میرے وصل کا ہوگا
فیصلہ ہجر کی عدالت میں
پڑھ رہا ہوں کتاب زیست مگر
غلطی ہے بہت کتابت میں
شعر وہ ہے کہ جس میں حکمت ہو
ورنہ جائز نہیں شریعت میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.