دل تری یاد میں ہر لمحہ تڑپتا بھی نہیں
دل تری یاد میں ہر لمحہ تڑپتا بھی نہیں
بند ہو جائے تڑپنا یہ گوارا بھی نہیں
وہ نہیں پاس تو احساس رفاقت ہے سوا
غم تنہائی کے زنداں میں میں تنہا بھی نہیں
دشت دیوانوں سے آباد ہوئے جاتے ہیں
اب تو جاگیر کسی قیس کی صحرا بھی نہیں
سنگ دشنام برستے رہے ہر جانب سے
سخت جاں دل ہی کچھ ایسا تھا کہ ٹوٹا بھی نہیں
کر تو لوں ترک تمنا کا ارادہ لیکن
قہر یہ ہے وہ فسوں گر ستم آرا بھی نہیں
رنگ کیوں اڑ گیا گلشن کے ہوا داروں کا
گرم جھونکا کوئی اس راہ سے گزرا بھی نہیں
سرد ہے مرگ صفت مصر جنوں کا بازار
خواب یوسف بھی نہیں خواب زلیخا بھی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.