دل تو کہتا ہے نقل مکانی کروں
دل تو کہتا ہے نقل مکانی کروں
نام تیرے میں اپنی جوانی کروں
جب کوئی شعر تیری طبیعت کا ہو
بھیجنے کی تجھے مہربانی کروں
اس کے بچپن کی تصویر مل جائے گر
یاد تازہ میں پھر سے پرانی کروں
وہ تصور میں آئے تو پہلے ذرا
ذکر اس کا میں اپنی زبانی کروں
خواب میں مجھ سے ملنے کا وعدہ تو کر
رات میں بھی تو اپنی سہانی کروں
بے جھجک خانۂ دل میں آ جا کبھی
صدق دل سے تری میزبانی کروں
آرزو ہے وہ احمدؔ ملے بزم میں
اس کے لہجے میں پیدا روانی کروں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.