دل تجھے جو دیا نہیں ہوتا
دل تجھے جو دیا نہیں ہوتا
آج ٹوٹا ہوا نہیں ہوتا
دوڑتے مت رہو سدا پیچھے
چاہتوں کا سرا نہیں ہوتا
ساتھ تیرے ہی بس دھڑکتا ہے
دل کبھی یہ مرا نہیں ہوتا
وہ تو غم میں بھی ساتھ رہتا ہے
دوست سچا جدا نہیں ہوتا
ان غریبوں کا دین مت پوچھو
بھوک کا تو خدا نہیں ہوتا
چوٹ اپنی نہ سب کو دکھلاؤ
ہاتھ سب کا دوا نہیں ہوتا
سروؔ یہ زندگی تھی بے معنی
تو مجھے گر ملا نہیں ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.