دل کش ہیں یہ کتنے پتھر
بے جاں لیکن سارے پتھر
کتنی بے حس بستی ہے یہ
انساں بھی ہیں جیسے پتھر
پوچھو ان پر کیا گزری ہے
سب کچھ سچ بولیں گے پتھر
ان میں بھی کچھ دل رکھتے ہیں
پتھر کب ہیں سارے پتھر
جس رستے سے گزرے ہو تم
مہکے اس رستے کے پتھر
ہم نے دیکھے ہیں الفت میں
ہنسنے رونے والے پتھر
ساحلؔ کوئی تو یہ سمجھے
ہیں نازک شیشوں سے پتھر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.