دلوں میں آگ نہیں آنکھ میں شرارہ نہیں
دلوں میں آگ نہیں آنکھ میں شرارہ نہیں
یہ کیسے لوگ ہیں لٹنا جنہیں گوارہ نہیں
یہ کاروبار محبت ہے لٹنے والوں کا
یہاں پہ کہہ دیا کس نے تجھے خسارہ نہیں
جو حال دل ہے من و عن رقم کیا جائے
کہ اب ضرورت تشبیہ و استعارہ نہیں
ورق ورق وہی روندے ہوئے مضامیں ہیں
خیال اپنے علاوہ کہیں کنورا نہیں
خودی کے روپ میں ہم نے انا کو پالا ہے
خودی سے ورنہ تعلق کوئی ہمارا نہیں
ہم اپنے واسطے جیتے ہیں خود پہ مرتے ہیں
ہمارے ساتھ کسی اور کا گزارا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.