دلوں میں پھول کھلتے جا رہے ہیں
دلوں میں پھول کھلتے جا رہے ہیں
مرے قاصد بجا فرما رہے ہیں
ہمیں تو اور بھی غم کھا رہے ہیں
مقابل آپ بھی دھمکا رہے ہیں
اکیلے دور جا کر رو لیے ہم
اکیلے خود کو ہی بہلا رہے ہیں
اب اپنی زندگی سے تنگ آکر
ہم اپنی موت پر اترا رہے ہیں
ہمارا جسم ہے اک قبر جیسا
بہت کچھ جس میں ہم دفنا رہے ہیں
کوئی اپنا نہیں ہے یار سوہلؔ
ہم اپنے آپ سے بتلا رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.