دن بہ دن بڑھتی ہی جاتی ہیں مری مایوسیاں
دن بہ دن بڑھتی ہی جاتی ہیں مری مایوسیاں
آئنہ مجھ کو دکھاتی ہیں مری مایوسیاں
اب نہیں سورج اگے گا اب نہیں ہوگی سحر
رات بھر مجھ کو ڈراتی ہیں مری مایوسیاں
سرخیاں اخبار کی جب دیکھ لیتا ہوں کبھی
تن بدن میں سنسناتی ہیں مری مایوسیاں
کون سا سپنا ہوا سچ کون سی منزل ملی
پوچھتی ہیں اور چڑھاتی ہیں مری مایوسیاں
خودکشی کرنا کوئی آسان ہوتا ہے بھلا
حوصلہ میرا بڑھاتی ہیں مری مایوسیاں
درد کے ہی سر نکلتے ہیں مرے گیتوں سے اب
ساتھ میرے گنگناتی ہیں مری مایوسیاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.