دن بھلے جیسا کٹے سانجھ سمے خواب تو دیکھ
دن بھلے جیسا کٹے سانجھ سمے خواب تو دیکھ
چھوڑ تعبیر کے خدشوں کو ارے خواب تو دیکھ
جھونپڑی میں ہی بنا اپنے خیالوں کا محل
گو پرانا ہے بچھونا تو نئے خواب تو دیکھ
تیرا ہر خواب مسرت کی بشارت لائے
سچ ترے خواب ہوں اللہ کرے خواب تو دیکھ
دل شکستہ میں ہوا جب بھی مرا دل ٹوٹا
حوصلے آگے بڑھے کہنے لگے خواب تو دیکھ
تجھے وہ بات بھی آئے گی سمجھ یار مرے
جو ہے ادراک کی سرحد سے پرے خواب تو دیکھ
گتھیاں ساری سلجھ جائیں کہ ہوں اور سوا
تو ذرا ہاتھ بڑھا تھام سرے خواب تو دیکھ
نیند کے خواب ترے خوف کے گھر ہیں بھی تو کیا
نیند کو چھوڑ تو جب صبح اٹھے خواب تو دیکھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.