Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دن نہایت سخت تھے راتیں بھی تھیں بھاری بہت

رئیس الشاکری

دن نہایت سخت تھے راتیں بھی تھیں بھاری بہت

رئیس الشاکری

MORE BYرئیس الشاکری

    دن نہایت سخت تھے راتیں بھی تھیں بھاری بہت

    پھر بھی میں نے کی ہے جینے کی اداکاری بہت

    دشت کی تنہائیاں بھی عشق کی ساتھی نہیں

    حسن کی شاہی کو مل جاتے ہیں درباری بہت

    خوبصورت کفر پر ایمان لانا ہی پڑا

    عمر بھر میں بھی رہا ہوں اس کا انکاری بہت

    ان کی گلیوں کے بھکاری یاد آتے ہیں مجھے

    تنگ جب کرتی ہے مجھ کو میری ناداری بہت

    خیر کے پہلو بھی روشن ہوں دعا یہ کیجئے

    عام ہوتی جا رہی ہے دل کی بیماری بہت

    ساتھ ہو جائیں اگر جذبات کی سچائیاں

    فن بھی دے جاتا ہے غزلوں کو طرحداری بہت

    شہر میں اب کے سخن فہمی کا موسم دیکھنا

    شاعروں نے کی ہے غالبؔ کی طرف داری بہت

    ڈر رہا ہوں لطف منزل کا نہ کھو جائے رئیسؔ

    بڑھ گئی ہے ان دنوں رستے کی ہمواری بہت

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے