دن رات ڈھل رہے ہیں لمحات ٹل رہے ہیں
دن رات ڈھل رہے ہیں لمحات ٹل رہے ہیں
دھیرے سے زندگی کے صفحات جل رہے ہیں
ہر سو تمہاری صورت ہر سو صدا تمہاری
کمرہ نہیں یہ میرا جنات پل رہے ہیں
دیکھو تو یہ وہی ہیں دشمن ہماری جاں کے
جو دوستوں کی صف میں حضرات کل رہے ہیں
نہ گفتگو کسی سے نہ قہقہے نہ خوشیاں
ہم چل رہے ہیں جیسے حالات چل رہے ہیں
اپنے لہو سے میں نے ایسے دیے جلائے
ایسے دیے جو وقت برسات جل رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.