دیا ہم وفا کا جلا کر چلیں گے
دیا ہم وفا کا جلا کر چلیں گے
جہاں اک نیا ہم بسا کر چلیں گے
برے بھی نہیں کچھ خطا بھی نہیں ہے
دلوں میں سبھی کے سما کر چلیں گے
جہاں پر ہمیں جو جدا کر رہے ہیں
وہاں ہم سبھی کا بھلا کر چلیں گے
خطا پر مری کیوں نظر ہے سبھی کی
یہیں پر سزا ہم ادا کر چلیں گے
دعا ہم کریں گے سلامت رہیں سب
وفا کی ادا ہم نبھا کر چلیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.