دیا موقع نہیں خود کو نہ ان زخموں کو بھرنے کا
دیا موقع نہیں خود کو نہ ان زخموں کو بھرنے کا
ہنر آیا نہیں مجھ کو وفا کر کے بدلنے کا
نکل کر آنکھ سے یہ اشک جب دل تک پہنچتے ہیں
تبھی مطلب سمجھ آتا نمک زخموں پہ پڑنے کا
بڑی جلدی اتارا آج اس نے قبر میں مجھ کو
کیا کرتا تھا جو وعدہ ہمیشہ ساتھ چلنے کا
نیا کندھا وہ کھوجے گا شب ماتم گزرتے ہی
دکھاوا پھر کرے گا وہ محبت میں بکھرنے کا
گلابوں سے سجا ہوگا پرایا ہاتھ پھر کوئی
بھلا وہ کب تلک یوں غم کرے گا میرے مرنے کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.