دیا سلائی بنا تیل جلنے والی نہیں
دیا سلائی بنا تیل جلنے والی نہیں
بغیر عشق کے یہ عمر کٹنے والی نہیں
کسی کی یاد ہے جو جان پر بنی ہوئی ہے
یہ وہ گھٹا ہے جو بارش سے ٹلنے والی نہیں
کچھ اس طرح سے جدا ہو گئے ہیں ہم دونوں
میں ہنسنے والا نہیں اور وہ رونے والی نہیں
محاذ عشق سے ہر شخص کامیاب آئے
دعا کریں گے مگر بات ہونے والی نہیں
میں گھر پلٹنے میں عجلت تو کر رہا ہوں مگر
یہ شام شام جدائی ہے ڈھلنے والی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.