دو گھڑی بیٹھ کے اشکوں کو بھی بہنے نہ دیا
دو گھڑی بیٹھ کے اشکوں کو بھی بہنے نہ دیا
دل کی چوٹوں نے کبھی چین سے رہنے نہ دیا
رو بہ رو ان کے زباں بندی کا عالم ہی سہی
شوق دیدار نے اک لفظ بھی کہنے نہ دیا
ہر نفس ان کے تبسم نے مسرت بخشی
سایۂ غم سے رخ زیست کو گہنے نہ دیا
جلتے دیکھے ہیں مکانات لہو بہتے ہوئے
پھر بھی حالات نے کہنا تھا جو کہنے نہ دیا
تھا ازل سے ہی ہلالؔ ان میں وفا کا احساس
قربت غیر کا صدمہ کبھی سہنے نہ دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.