دو روز میں شباب کا عالم گزر گیا
دو روز میں شباب کا عالم گزر گیا
گلشن میں ایک پھول کھلا اور بکھر گیا
اڑنے لگی ہے راہ تمنا میں دھول سی
یہ کس کے ساتھ موسم ارماں گزر گیا
دل میں کسی بھی وہم و گماں کا گزر نہیں
منہ پھیرنا کسی کا بڑا کام کر گیا
اب چاہتا ہوں لذت درد فراق یار
دل تو ہر ایک عیش زمانہ سے بھر گیا
بیمار غم نے توڑ دیا دم خوشی کے ساتھ
ان کا خیال موت بھی آسان کر گیا
ناشادؔ آ گیا دل بیتاب کو قرار
اک آشنا بھی میری وفا سے مکر گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.