ڈولی ارماں کہار ہے شادی
ڈولی ارماں کہار ہے شادی
چار دن کی بہار ہے شادی
عمر بھر ہنس کے چلنا ہے جس پر
تیز خنجر کی دھار ہے شادی
ہار کر خود کو جیتنا ہے تمہیں
دل کا ہی کاروبار ہے شادی
عشق میں جو فنا ہوئے جیتے
عاشقوں کی تو ہار ہے شادی
داؤ سیدھا پڑا جو بازی میں
پھر تو فصل بہار ہے شادی
لے مزہ لطف جتنا جی چاہے
ہوتی کب بار بار ہے شادی
ایک ہی لفظ میں بتاؤں تو
پھر تو بس اعتبار ہے شادی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.