دونوں جانب سے ایک ہاں کا سفر
دونوں جانب سے ایک ہاں کا سفر
ختم کر دے گا ہر گماں کا سفر
کر چکے ہیں ہم اس جہاں کا سفر
اب ہے درپیش لا مکاں کا سفر
اک اداسی جو کرتی رہتی ہے
ایک سے دوسرے مکاں کا سفر
ٹھہرنے کو کوئی مقام نہیں
سخت مشکل ہے آسماں کا سفر
ہم سے پوچھو کہ کس طرح گزرا
جینے مرنے کے درمیاں کا سفر
دل کا قصہ کہاں تمام ہوا
چل رہا ہے ابھی فغاں کا سفر
جانے کیا ہے کہ ختم ہوتا نہیں
ایک مدت سے یہ خزاں کا سفر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.