Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دوست بن کر دوستوں کی بے وفائی دیکھیے

شہناز مزمل

دوست بن کر دوستوں کی بے وفائی دیکھیے

شہناز مزمل

MORE BYشہناز مزمل

    دوست بن کر دوستوں کی بے وفائی دیکھیے

    کج ادائی دیکھیے بے اعتنائی دیکھیے

    رہ گزار شوق میں ہم رکھ تو بیٹھے ہیں قدم

    جانے کب منزل پہ ہو اپنی رسائی دیکھیے

    کس بلا کا سحر تھا ان کی نگاہ ناز میں

    دل نے خود بڑھ کر نظر کی چوٹ کھائی دیکھیے

    میرے سجدوں کے مقدر میں وہ سنگ در نہ تھا

    میری پیشانی پہ داغ نارسائی دیکھیے

    عشق میں نام و نسب کا کس کو رہتا ہے خیال

    ہے نصیب عشق میں تو جگ ہنسائی دیکھیے

    زندگی میں ہم نے دیکھیں الجھنیں ہی الجھنیں

    الجھنوں سے کس طرح ہوگی رہائی دیکھیے

    زندگی کا ایک پل بھی چین سے گزرا نہیں

    جب سے کی تسلیم دل کی رہنمائی دیکھیے

    آپ نے ناراض ہو کر جب سے آنکھیں پھیر لیں

    میری دشمن بن گئی ساری خدائی دیکھیے

    جل رہی ہوں کب سے اے شہناز اپنی آگ میں

    اب صریر خامہ کی شعلہ نوائی دیکھیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے