دوستی کر نہ دشمنی کے لئے
دوستی کر نہ دشمنی کے لئے
آدمیت ہے آدمی کے لئے
یہ مساوات کیسی گلشن میں
لوگ ترسیں کلی کلی کے لئے
غافلو جانتے ہو رمز حیات
موت آتی ہے زندگی کے لئے
مست آنکھوں سے دیکھ اے ساقی
کچھ تو تھوڑی سی بے خودی کے لئے
رنگ محفل بدل نہ جائے کہیں
جلوے ہوتے نہیں سبھی کے لئے
اپنی آنکھوں سے کچھ عطا کر دو
اثر سحر سامری کے لئے
عظمت آدمی نہ پوچھ احسنؔ
کعبے جھکتے ہیں بندگی کے لئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.