دعا دل سے نکلتی ہے تو چاندی ڈال دیتا ہے
دعا دل سے نکلتی ہے تو چاندی ڈال دیتا ہے
خدا چاہے تو ہر سیپی میں موتی ڈال دیتا ہے
رفاقت چاہیئے تو دوستوں سے قرض مت لینا
یہ روپیہ بھائی چارے میں برائی ڈال دیتا ہے
نہ جانے روشنی سے راہبر کو کیا عداوت ہے
چمکتی چیز ملتی ہے تو مٹی ڈال دیتا ہے
یہ کیا کم ہے کہ اپنا رہنما دو دن کے فاقوں سے
کوئی بے ہوش ہو جائے تو پانی ڈال دیتا ہے
قیامؔ ناتواں یوں تو بہت دریا سے ڈرتا ہے
مگر سفاک لہریں ہوں تو کشتی ڈال دیتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.