دعا کے ساتھ گیا اختیار بندے کا
دعا کے ساتھ گیا اختیار بندے کا
ابھی تلک نہیں اترا خمار بندے کا
یہ جاودانی حدیں راستے میں پڑتی ہیں
دیار اذن نہیں ہے دیار بندے کا
ردائے ہجر مہیا کرو کہ آب خواب
تری رضا پہ ہے دار و مدار بندے کا
یہ نرم گھاس یہ مٹی یہ آسمان خاک
یہیں کہیں پہ ہے پروردگار بندے کا
ہوائے شام میں خوشبو عجیب ہے جاویدؔ
مزار ہے اسی دریا کے پار بندے کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.