Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دعا تمہیں وہ بڑی لگے گی جہان بھر کی سبھی عطا سے

سنتوش سنگھ  شیکھر

دعا تمہیں وہ بڑی لگے گی جہان بھر کی سبھی عطا سے

سنتوش سنگھ شیکھر

MORE BYسنتوش سنگھ شیکھر

    دعا تمہیں وہ بڑی لگے گی جہان بھر کی سبھی عطا سے

    جب اک بھکاری جو بھیک لے کر نواز دے گا تمہیں دعا سے

    وہ جس پتا کی تمام باتیں بری لگے ہیں جہان بھر کو

    مگر یہ سمجھو تمہارا جیون ہرا بھرا ہے اسی پتا سے

    کبھی مشقت سے یار تم بھی گھڑے میں کنکڑ تو بھر کے دیکھو

    ابھی نہیں پر کبھی تو پانی بہے گا اوپر کسی گھڑا سے

    نہ مل سکے پر مجھے شکایت نہیں ہے کوئی اے عشق تم سے

    مگر مری جاں یہاں سے جا کر لڑوں گا پہلے میں اس خدا سے

    رہا نہیں اب یہاں پہ کچھ بھی مرے مطابق تو کیوں رہوں میں

    تو کیوں مجھے اب فریبی دنیا بچا رہی ہے کسی دوا سے

    مجھے بچانے کی چاہ ہے تو اسے بلا کر یقیں دلاؤ

    ترے حوالے ترا یہ روگی یہ ٹھیک ہوگا تری سدا سے

    اگرچہ پنکھا یہ چاہتا ہے کہ اس پہ کوئی تو لاش لٹکے

    اتار دو پھر اگر نہیں ہے ذرا بھی مطلب اسے ہوا سے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے