دکھ درد مصیبت غم و آلام نہیں ہے
دکھ درد مصیبت غم و آلام نہیں ہے
کس دل میں بھلا فصل خوں آشام نہیں ہے
جاری ہے ابھی کھیل وہی ظلم و ستم کا
آغاز ہی آغاز ہے انجام نہیں ہے
ہوتی ہے شب و روز ہی رشتوں کی تجارت
دنیا میں محبت کا کہیں نام نہیں ہے
اوروں کے لئے صبح ترے لطف و کرم کی
کیا ہم پہ عنایت کی کوئی شام نہیں ہے
قاتل بھی ہیں محفوظ سیاست کی بدولت
اب ان پہ کسی قتل کا الزام نہیں ہے
چہرے کو چھپاتے ہیں یہاں لوگ شرافتؔ
چہرے کو دکھانے کا چلن عام نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.