دکھ کا منتر پڑھی ہوئی ہوں
میں غربت میں بڑی ہوئی ہوں
ان میں وقت ہی ضائع ہوگا
جن باتوں میں پڑی ہوئی ہوں
راج سنگھاسن ہے یہ میرا
یا سولی پر چڑھی ہوئی ہوں
آدھی ریت سے باہر ہوں میں
آدھی ریت میں گڑھی ہوئی ہوں
آدھی مان چکی ہوں اس کی
آدھی بات پہ اڑی ہوئی ہوں
مجھ کو گرانا سہل نہیں ہے
اپنے سہارے کھڑی ہوئی ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.