دکھ تو یہ ہے زندگی کا خواب پورا رہ گیا
دکھ تو یہ ہے زندگی کا خواب پورا رہ گیا
تو مکمل ہو گئی اور میں ادھورا رہ گیا
مجھ کو بچپن سے ہی لوگوں کی سمجھ آنے لگی
سو کسی نے بات جو بھی کی میں زیر تہہ گیا
اب مرے اندر خس و خاشاک تک باقی نہیں
اشک بن کر وہ مری آنکھوں سے اتنا بہہ گیا
مجھ سا بد قسمت نہ کوئی ہوگا تیرے شہر میں
جو گھروندا خواب کا میں نے بنایا ڈھہ گیا
سوچتا ہوں چپ لگی شکلوں کی حالت دیکھ کر
بچ گیا وہ جس کے منہ میں جو بھی آئی کہہ گیا
اب مجھے وہ زخم دے جو موت کا باعث بنے
ورنہ تیرا ہجر تو میرا کلیجہ سہہ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.