دنیا اگر جلائے گی تو کیا جلوں گا میں
دنیا اگر جلائے گی تو کیا جلوں گا میں
ہاں تم جلا رہے ہو تو اچھا جلوں گا میں
اشکوں کی وہ کمی کہ بدن خشک ہو چکا
اس بار جل اٹھوں گا تو سارا جلوں گا میں
تم جل نہیں سکے تو ہوائیں ہی روک لو
کب تک ان آندھیوں میں اکیلا جلوں گا میں
ہوں اشک بار مجھ کو ابھی مت جلائیے
ہوگا دھواں زیادہ جو گیلا جلوں گا میں
اب ایسے کیا بتاؤں یہ اندازہ ہے مرا
برسات کے حساب سے خاصا جلوں گا میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.