Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دنیا داری کے چکر میں دیکھو کیا کیا بھول گئے

انجنا سنگھ سینگر

دنیا داری کے چکر میں دیکھو کیا کیا بھول گئے

انجنا سنگھ سینگر

MORE BYانجنا سنگھ سینگر

    دنیا داری کے چکر میں دیکھو کیا کیا بھول گئے

    جھوٹھے رشتہ یاد رہے سب سچا رشتہ بھول گئے

    تم اوس دن کچھ کہنے والے تھے مجھ سے بتلاؤ اب

    اچھا ٹھہرو بتلاتا ہوں اور پھر کہنا بھول گئے

    جس رستے پر سو آفت ہے ہم نے اسے آباد کیا

    جو دل سے دل تک جاتا تھا سیدھا رستہ بھول گئے

    ان باہوں کو یاد نہیں کیا ان کی ذمہ داری تھی

    اس تن کو بھی یاد نہیں ہے کیوں ہم سجنا بھول گئے

    آج ملیں گے تو کہہ دیں گے من میں رکھی سب باتیں

    کتنا کچھ اس سے کہنا تھا لیکن کہنا بھول گئے

    دل سے دل تک جانے میں آسانی تھی سو چلے گئے

    جانا ہی بس یاد رہا ہے لوٹ کے آنا بھول گئے

    غلطی کر کے اخباروں میں چھپوانے کا فیشن ہے

    اپنے کئے پر ہم شرمانا اور پچھتانا بھول گئے

    صلح صفائی انجناؔ میں نے اس سے کر تو لی لیکن

    دل بھی تھا ناراض بہت اس کو سمجھانا بھول گئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے