دنیائے الم سہ کر کیا یہ بھی ہے کم خوش ہیں
دنیائے الم سہ کر کیا یہ بھی ہے کم خوش ہیں
اس موم کے پتلے میں جب تک ہے یہ دم خوش ہیں
آنسو ہی تو بہتے ہیں بہتے ہیں تو بہنے دو
بس اتنا سمجھ لیجے ہم تیری قسم خوش ہیں
ہم تیری عطاؤں کا شکوہ بھی نہیں کرتے
جس حال میں تو رکھے اس حال میں ہم خوش ہیں
دیکھے تو بھلا کوئی دونوں کے ستم دیکھے
وہ کر کے ستم خوش ہیں ہم سہ کے ستم خوش ہیں
اس بات پہ روتے ہیں اس بات کا رونا ہے
وہ توڑ کے عابدؔ کی چاہت کے بھرم خوش ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.