دنیائے جستجو میں تماشا بنا ہوا
دنیائے جستجو میں تماشا بنا ہوا
پھرتا ہوں شہر شہر تجھے ڈھونڈھتا ہوا
دل کی تجلیوں میں تجھے دیکھتا ہوا
سر تا بہ پا ہوں آج میں منزل بنا ہوا
اللہ رے جذب شوق کی سحر آفرینیاں
جتنا ترے قریب ہوا غم سوا ہوا
کس کو سنائیں کس سے کہیں حال کارواں
ہے راہبر کے بھیس میں رہزن چھپا ہوا
نمرود کی خدائی سے یہ دور کم نہیں
میرا بھلا ہوا نہ تمہارا بھلا ہوا
معصومیت کہوں کہ اسے بھی ادا کہوں
دل چھین کر وہ پوچھ رہے ہیں کہ کیا ہوا
رکھتا ہوں زندگی سے زیادہ اسے عزیز
دل میں جو ایک دردؔ ہے تیرا دیا ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.