دنیا کے عیش اور سبھی آرام چھوڑ کر
دنیا کے عیش اور سبھی آرام چھوڑ کر
آیا تھا تیرے واسطے سو کام چھوڑ کر
اک شخص دور مجھ سے اچانک چلا گیا
سر پر مرے ہزاروں ہی الزام چھوڑ کر
کچھ اور اس جہاں کو میں دے ہی نہ پاؤں گا
جاؤں گا صرف اپنا یہاں نام چھوڑ کر
دکھ درد جیسے اپنا مقدر ہی بن گیا
جاؤں کہاں یہ گردش ایام چھوڑ کر
سنگیتؔ ہو سکے تو محبت کا جانا تم
دنیا کو ایک آخری پیغام چھوڑ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.