Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دنیا کے مایا جال سے آگے نکل گئے

نیرج نوید

دنیا کے مایا جال سے آگے نکل گئے

نیرج نوید

MORE BYنیرج نوید

    دنیا کے مایا جال سے آگے نکل گئے

    جو ہجر اور وصال سے آگے نکل گئے

    سوچا تجھے ہے اتنا کے اس بے خودی میں ہم

    اکثر ترے خیال سے آگے نکل گئے

    مدت کے بعد پھر کوئی اچھا لگا ہمیں

    یعنی کے ہم ملال سے آگے نکل گئے

    رشتے کا اک جواب پہ دار و مدار تھا

    اور وہ اسی سوال سے آگے نکل گئے

    اس اجنبی سے پہلی ملاقات میں ہی ہم

    کب جانے بول چال سے آگے نکل گئے

    دیکھا اسے جو سامنے آنکھیں برس پڑیں

    جذبات میرے حال سے آگے نکل گئے

    محرومیوں میں جینا بھی خود میں کمال ہے

    دیوانے اس کمال سے آگے نکل گئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے