دنیا کی ہر شراب سے بہتر تری شراب
دنیا کی ہر شراب سے بہتر تری شراب
پیتے ہیں تیرے یار برابر تری شراب
اس میکدے کے کیا کہیں زاہد بھی رند ہیں
کس شان سے وہ پیتے ہیں کھل کر تری شراب
ایسے بزرگ بھی ملے جن کی نشست میں
موضوع گفتگو رہی اکثر تری شراب
ہر شخص میں ہے قوت برداشت ہی کہاں
ہر شخص کو کہاں ہے میسر تری شراب
مے خانہ تیرا رندوں سے خالی جو ہو گیا
خود ہی بپا کرائیں گی محشر تری شراب
مے خوار جو بھی ہیں ترے ان کو بروز حشر
باٹیں گے خود ہی ساقیٔ کوثر تری شراب
نشہ اتر نہ پائے پھر اس کا تمام عمر
پی لے جو ایک گھونٹ بھی اخترؔ تری شراب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.