دنیا کی حرص چھوڑ خزانے سے مت لگا
دنیا کی حرص چھوڑ خزانے سے مت لگا
دل ہے فقیر دل کو زمانے سے مت لگا
یہ دل کہ عمر بھر کی ریاضت سے دل بنے
اس دل کو محض دل سے لگانے سے مت لگا
قلب حزیں کی اصل حقیقت پسند ہے
سن دیکھ بات مان فسانے سے مت لگا
کچھ دور ساتھ چل کے مرے دیکھ تو سہی
مجھ کو ابھی سے یار ٹھکانے سے مت لگا
برباد کر نہ دے تجھے صحبت نوازؔ کی
میں نے کہا بھی دل کو دیوانے سے مت لگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.