دنیا کو ہے یقیں مرا وقت زوال ہے
دنیا کو ہے یقیں مرا وقت زوال ہے
روز ازل کے نور ترا کیا خیال ہے
کیا میں اسیر ظلم و ستم روز و شب نہیں
اے رب ذو الجلال ترا کیا خیال ہے
ساحل پہ لا کے جس نے سفینے جلا دئے
اس ناخدا کے پختہ یقیں کا کمال ہے
تجھ سے مرے چراغ کی لو بجھ نہ پائے گی
پاگل ہوا کے زور تری کیا مجال ہے
موسم کی سختیوں سے بچاتی رہی مجھے
اے ماں ترا خلوص سمجھنا محال ہے
ملتے نہیں ہیں کیوں ترے بھیجے ہوئے خطوط
ہوتا نہیں یقیں مرے قاصد کی چال ہے
جاویدؔ بزم شعر و سخن میں سنائیے
وہ اک غزل جو آپ کے فن کا کمال ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.