دنیا میں ہم سا کوئی سراپا الم نہیں
دنیا میں ہم سا کوئی سراپا الم نہیں
وہ دن ہی کون سا ہے کہ جو روز غم نہیں
ہر دم ترے مریض کی حالت خراب ہے
درد آج دل میں کل سے زیادہ ہے کم نہیں
کیا غم مجھے مٹائے فلک ڈھونڈھ ڈھونڈ کر
نام اپنا فرد ناموری میں رقم نہیں
گل کھل رہے ہیں آمد فصل بہار ہے
بلبل چہک رہی ہے صریر قلم نہیں
اہل قلم ہوں زیر نگیں ملک نظم ہے
کیوں کر کہوں کہ صاحب طبل و علم نہیں
کیا کیا عزیز خاک ہوئے مل کے خاک میں
لیکن یہاں کسی کا کسی کو بھی غم نہیں
ہوتی ہے غیب سے مری امداد اے فلک
منت کش عنایت اہل کرم نہیں
یاران رفتگاں سے بہت جی کو انس ہے
ملتے اگر مسافر ملک عدم نہیں
گر درد دل یوں ہیں ہے سلامت تو ایک دن
روشنؔ یہ یاد رکھنا کہ دنیا میں ہم نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.