دنیا میں کس کو ہم سے عداوت نہیں ہوئی
دنیا میں کس کو ہم سے عداوت نہیں ہوئی
لیکن ہمیں کسی سے شکایت نہیں ہوئی
ہمدردیاں زمانے کی حاصل نہ کر سکے
ہم سے تمھارے غم کی تجارت نہیں ہوئی
دل سا نگین وار دیں حسن مجاز پر
صد شکر ہم سے ایسی حماقت نہیں ہوئی
ہم نے عدو کی تیغ بھی رکھی سنبھال کر
ہم سے کسی کی شے میں خیانت نہیں ہوئی
سچ ہے کہ زندگی کو سزا جانتے تھے ہم
جب تک کسی کو ہم سے محبت نہیں ہوئی
ہم سرکشی کی ساری حدیں پار کر گئے
ہم کو کسی خطا پہ ندامت نہیں ہوئی
کاشفؔ فقط فریب ہے اپنا فن سخن
حق گوئی کی اگر ہمیں جرأت نہیں ہوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.