دنیا میں رنگ و نور کی کوئی کمی نہ تھی
دنیا میں رنگ و نور کی کوئی کمی نہ تھی
بس ایک شہر دل تھا جہاں روشنی نہ تھی
کیا کہہ گئے تھے تم یہ تمہیں ہوش بھی نہ تھا
چپ رہ گئے تھے ہم تو کوئی بات ہی نہ تھی
بچھڑے تھے بھیڑ میں وہ ہمیشہ کے ہم سفر
پھر کچھ خبر کسی کی کسی کو ملی نہ تھی
کس نے یہ شہر امن میں نیزے سجا دیے
پہلے تو یوں سروں کی نمائش لگی نہ تھی
ہر دور اہل دور کے چہروں کا آئنہ
جب ہم برے نہ تھے تو یہ دنیا بری نہ تھی
بس آ گیا تھا کوچ کا ہنگام ناگہاں
مجھ کو تو سوچنے کی بھی مہلت ملی نہ تھی
پہلے بھی یوں جلے تھے شررؔ اپنے آشیاں
صیاد کے مکان پہ بجلی گری نہ تھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.