دنیا نے یہی مجھ کو ہر بار بتایا ہے
دنیا نے یہی مجھ کو ہر بار بتایا ہے
کوئی بھی نہیں اپنا ہر شخص پرایا ہے
یہ وقت مجھے اکثر لیتا ہے نشانے پر
میں نے بھی اسے اپنا انداز دکھایا ہے
آندھی نے گرائے ہیں کچھ پیڑ بڑے لیکن
مشکل میں کھڑے رہنا یہ پاٹھ پڑھایا ہے
اک راہ جدا ہوتی اک راہ نظر آتی
منزل کا پتہ اس نے کچھ یوں بھی بتایا ہے
کرنا ہے بڑا خود کو تو سوچ بڑی رکھنا
گملے میں بھلا کس نے برگد کو اگایا ہے
جو آنکھ کی حد میں تھا دیکھا ہے وہی پہلے
پھر دل کی نگاہوں نے کچھ اور دکھایا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.