دنیا طنز کرے تو آہ و زاری کیا
دنیا طنز کرے تو آہ و زاری کیا
ہم دونوں کو ملنے میں دشواری کیا
شادابی چہروں پر ہوتی ہے تحریر
زندہ دلوں پر چھاتی ہے بے زاری کیا
فرقہ واری امن شہر کا چھینے گی
آگ نہ جو بھڑکائے وہ چنگاری کیا
آنکھیں پھوڑیں یا پھر جان ہی دے دیں ہم
ہمت ٹوٹی عشق کی بازی ہاری کیا
شہر میں جاؤ رزق ملے گا کوشش سے
گھر میں بیٹھے مٹتی ہے بیکاری کیا
وقت برا ہو تو تدبیریں لا حاصل
کام آئے گی ایسے میں ہشیاری کیا
ہم جیسوں سے بن مطلب کب ملتے ہیں
دھن والوں سے نبھتی بھی ہے یاری کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.