ڈوب کر میری مر گئی آنکھیں
دیکھی جب وہ شناوری آنکھیں
میری باتیں بہت گھماتی ہیں
کاش ہوتیں پڑھی لکھی آنکھیں
میرؔ نے بھی سنی غزل اس سے
جب کھلی اس کی مثنوی آنکھیں
اک سفر سات آسمانوں کا
اک زمیں پر مسافری آنکھیں
اب تلک میری روح اندر ہے
کوئی کھولے وظائفی آنکھیں
جھیل پر ناچتا ہوا اک مور
اس پہ تیری جھکی ہوئی آنکھیں
تیری آنکھوں پہ یہ گھنی زلفیں
تیری زلفوں پہ یہ مری آنکھیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.